• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کا تھر کے مختلف دیہات کا دورہ

Boxer Amir Khan Visited Various Village Of Thar
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تھر کے مختلف دیہات کا دورہ کیا،انہوں نے اسلام کوٹ کے دور دراز دیہات میں واٹر پمپ تقسیم کئے۔

تھر کے مکینوں کی حالت زار اور بھوک پیاس کا دکھ معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو تھر کے صحرا میں کھینچ لایا۔عامر خان اوراُن کی اہلیہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگر پارکر کے علاقے میرواہ پہنچے جہاں سے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کے ہمراہ اسلام کوٹ کے دیہات سوجا ویری اورجوڑؤ پہنچے ۔

انہوں نے مقامی افراد میں عامر ٹرسٹ کے ذریعے ہینڈ پمپ تقسیم کئے۔ اس موقع پرعامر نے کہا کہ تھر میں پانی اور صحت کے شعبوں میں بہتری کےلئے وہ بھر پور تعاون کریں گے اور عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار نبھائیں گے۔
تازہ ترین