اسلام آباد (مہتاب حیدر) مالیاتی شفافیت کے بغیر ترقی نہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پر ایف بی آر کا بڑا قدم، 2023تا 2025ایف بی آر کے واچ لسٹ افسران کے تناسب میں 2 سے 40 فیصد تک ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کرپشن اینڈ ڈائگنوسٹک اسیسمنٹ رپورٹ میں اٹھائے گئے خدشات کے بعد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بہتر گریڈز کے حامل افسران کے لیے کارکردگی نگرانی کی فہرست متعارف کروا دی ہے، جس میں ترقی (پروموشن) کے لیے مالی دیانت داری کو ترجیحی معیار قرار دیا گیا ہے۔