• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سے نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں الگ الگ دکانوں سے ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس سے نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیںالگ الگ دکانوںسے ملیں۔نوجوان کی پھندا لگی لاش اے سی ریئپرنگ کی دکان سے جبکہ دوسری لاش ویلڈنگ کی دکان سے ملی۔پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس فیز فائیو میںقائم اے سی ریئپرنگ کی دکان سے 17سالہ عبدالصمد ولد رشید کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دکان متوفی کے چچا کی ہے ۔ متوفی عبدالصمد انکی دکان میںکام کرتا تھا اوراس ہی دکان میںسوتا بھی تھا ۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم یہ معلوم نہیںہوسکا ہے متوفی کی خودکشی کی وجہ کیا ہے۔متوفی کا آبائی تعلق ملتان سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید