• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بنانے کا مطالبہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں، صوبہ ہزارہ تحریک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبہ ہزارہ تحریک کے کوآرڈینیٹر سندھ خورشید علی ہزاروی نے اتوار کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ یا دیگر صوبے بنانے کا مطالبہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں۔صوبہ ہزارہ کا مطالبہ کسی قوم، زبان یا شناخت کے خلاف نہیں بلکہ انتظامی انصاف، بہتر حکمرانی اور وسائل کے منصفانہ استعمال کا مطالبہ ہے۔ میں آج یہاں کسی سیاسی جماعت، کسی قوم یا کسی زبان کے خلاف بات کرنے نہیں آیا۔ میں کراچی پریس کلب سے صوبہ 11 کے آئینی، جمہوری اور انتظامی حق کی آواز حکومت پاکستان، پارلیمنٹ اور پوری قوم تک پہنچانے آیا ہوں، صوبہ ہزارہ کی تحریک کئی دہائیوں پر محیط عوامی جدوجہد ہے۔
اہم خبریں سے مزید