• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل“ کا تاج فیصل آباد کی حرا قیصر کے سر

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل کا شاندار اختتام،، رنگ روشنی اور موسیقی کے حسین امتزاج کے ماحول میں فاتح کا اعلان،،فیصل آباد باد کی حرا قیصر نے معرکہ سر کر لیا،ججوں کا متفقہ فیصلہ، گھر والوں کی دعاؤں کا اہم کردار، اپنا گھر لوں گی، حرا قیصر، انٹرویو آج جنگ کی اشاعت میں حرا قیصر نے کہا کہ  گھر والوں کی دعاؤں کا اہم کردار، اپنا گھر لوں گی، حرا کا  انٹرویو آج جنگ کی اشاعت میں  دیکھیں،اسٹیج پر رنگ و نور ، عاطف اسلم، راحت فتح، بلال مقصود، زیب بنگش نے شو کو یاد گاربنادیا ،، حرا قیصر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے انہوں نے پورے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں اور ججوں کے دل جیتے حرا قیصر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خواب پورے کریں گے کامیابی اللہ والدین اور گھر والوں کی دعاؤں کے باعث ممکن ہوئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو ”پاکستان آئیڈل“ کا تاج فیصل آباد کی حرا قیصر کے سر سج گیا۔  اس بات کا اعلان اتوار کی شب ”پاکستان آئیڈل“ کے سوپر فنالے میں کیا گیا۔ حرا قیصر کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹل جیت کر بے حد خوش ہیں اور ٹائٹل جیتنے کی خوشی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔  کامیابی میں گھر والوں کی دعاؤں کا اہم کردار ہے اور اب اپنے تمام خواب پورے کروں گی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جنگ اور جیو“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان آئیڈل کا جگمگاتا ”سوپر فنالے“ اتوار کی شب پیش کیا گیا جو کراچی اور فیصل آباد کے سنیما میں بھی دکھایا گیا۔ پاکستان آئیڈل کے سوپر فنالے کا منظر ہی کچھ اور تھا۔ اسٹیج کی جگمگاتی روشنیاں، موسیقی کی گونج، شائقین کا جوش اور فائنلسٹس کے چہروں پر خوشی کے ساتھ چھپی بے چینی، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کئی ماہ پر محیط یہ سفر آج اپنے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہو۔  یہ صرف ایک میوزک شو کا فائنل نہیں تھا بلکہ ان نوجوان گلوکاروں کے خوابوں کی آخری منزل تھی، جنہوں نے ہفتوں تک اپنی آواز، فن اور اعتماد کے ذریعے ناظرین کے دل جیتنے کی کوشش کی تھی۔ فائنل کی سب سے بڑی کشش بلاشبہ عاطف اسلم کی خصوصی شرکت تھی ان کی آمد نے محفل کی رونق کئی گنا بڑھا دی۔  شو کے اسپانسر ”سوپر بسکٹس“ کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو بطور سوپر آئیکون مدعو کیا گیا تھا۔  ایک طرف پاکستان کے نئے سنگنگ سپر اسٹار کی تلاش اپنے آخری مرحلے میں تھی تو دوسری جانب پاکستانی موسیقی کے ایک بڑے نام عاطف اسلم کی موجودگی نے اس رات کو مزید یادگار بنا دیا۔ عاطف اسلم نے اپنی گائیکی سے شو کو مزید نکھار دیا۔ جبکہ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نے بھی فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔  ججز فواد خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور راحت فتح علی خان بھی فائنل کے اس اہم مرحلے میں امیدواروں کی کارکردگی پر اپنی رائے دیتے نظر آئے۔
اہم خبریں سے مزید