• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ ورک ویزے کے نام پر 12 لاکھ کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے پولینڈ ورک ویزے کے نام پر12لاکھ روپے کا ویزہ فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) راولپنڈی نے پولینڈ ورک ویزہ فراڈ کیس میں ملزم احسان اللہ ولد سجاد گل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان ذیشان عباسی ولد نور الرحمٰن اور احسان اللہ ولد سجاد گل نے مل کر شکایت کنندگان عاطف علی ولد شرافت حسین اور خرم شہزاد ولد ریاضت خان سے پولینڈ ورک ویزہ فراہم کرنے کے بہانے 12 لاکھ روپے (نقد اور بینک کے ذریعے) وصول کیے اور وعدے کے مطابق ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
اہم خبریں سے مزید