• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ریکھا اکشے کے قریب آنے لگیں تو روینہ ٹنڈن نے کسے مداخلت کی؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ریکھا ماضی میں فلمی پردے کی مقبول جوڑی رہے ہیں، دونوں کی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں کیمسٹری کو شائقین نے پسند کیا، تاہم اسی دوران ان کے درمیان مبینہ قریبی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ریکھا نے اس وقت اکشے کمار سے قربت بڑھانے کی کوشش کی جب وہ روینہ ٹنڈن سے منگنی کر چکے تھے، روینہ ٹنڈن بھی ریکھا کی جانب سے اکشے میں دلچسپی سے واقف تھیں اور انہوں نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن سے اکشے کمار اور ریکھا کے مبینہ تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکشے نے صرف فلم کی خاطر ریکھا کو برداشت کیا اور ان کی جانب سے کوئی رومانوی دلچسپی نہیں تھی۔

روینہ کے مطابق میں اس معاملے میں اس وقت تک مداخلت نہیں کرتی تھی جب تک صورتِ حال قابو میں تھی، تاہم جب ریکھا نے اکشے کے لیے گھر سے بنا کھانا لانے کی کوشش کی تو مجھے لگا کہ بات حد سے آگے بڑھ رہی ہے۔

روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ اکشے کا ریکھا کے ساتھ کبھی کوئی تعلق رہا، بلکہ وہ ریکھا سے دور بھاگتے تھے، اکشے نے فلم کی خاطر ریکھا کو برداشت کیا، لیکن جب ریکھا نے ان کے لیے گھر سے کھانے کے ڈبے لانے چاہے تو میں نے مداخلت کی۔

ایک اور انٹرویو میں روینہ نے کہا ہے کہ مجھے اکشے پر اعتماد تھا اور وہ ایسی صورتِ حال سے نمٹنا جانتے تھے۔

واضح رہے کہ روینہ اور اکشے کی منگنی کے باوجود دونوں کا رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا، بعد ازاں اکشے کمار پر روینہ ٹنڈن اور شلپا شیٹی کو ایک ساتھ ڈیٹ کرنے کے الزامات بھی لگے، جس کے بعد تینوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید