اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انکی امریکی صدر ٹرمپ سے آج ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا۔
امریکا روانگی کے بعد نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوگی اور ایران اس میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا واضح مقصد اسرائیل کی سلامتی، طاقت اور اسرائیل کے اطراف امن کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
نیتن یاہو نے نے کہا صدر ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل کے سچے دوست لنزے گراہم کی موت پر تعزیت بھی کروں گا۔