پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 638 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 623 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1688 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 123 رہی۔
حصص بازار میں آج 95 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 41 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 950 ارب روپے ہوگئی ہے۔