• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیاتی طور پر ترمیم شدہ مکئی کی کاشت، تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر) وفاقی حکومت نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (Genetically Modified - GM) مکئی کی پاکستان میں ممکنہ کاشت اور استعمال کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے اتفاقِ رائے پر مبنی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکئی سے خوردنی تیل بنانے والی صنعت حکومت پر اس فیصلے پر نظرثانی اور ایک مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کے تحت جی ایم مکئی کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت جی ایم مکئی سے متعلق قائم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منگل کو منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید