• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت، اقوام متحدہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے، جبکہ وسائل کی صوبوں میں تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ صرف آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے ترقیاتی کارکردگی اور دیگر عوامل کو بھی اہمیت دی جا سکے۔ یہ نکات بدھ کو وزارتِ منصوبہ بندی میں "ایک قوم کا تبدیلی کا موڑ: پاکستان کی آبادی اور ترقی" کے عنوان سے منعقدہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور ڈویلپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان کے 50ویں شمارے کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر سامنے آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید