اسلام آباد (عاصم جاوید) بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ملاقاتوں کیلئے عوامی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ ،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے کل اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار کا مجمع اکٹھا کرنے کا اعلان کر دیا۔عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا ، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے پرامن عوامی اجتماع کیلئے معاونت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جیل کے باہر اکٹھا ہونے کیلئے مخصوص وقت دیا جائے تو 10 ہزار کا مجمع لا سکتے ہیں۔