حیدر آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
میرپورخاص میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
میرپورخاص میں ہائی ٹینشن لائن میں خرابی سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔
سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
کراچی میں قائد آباد، ملیر اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔