• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازہ: عدالت کی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 9 اگست تک مہلت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سانحۂ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دے دی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 6 اداروں کی جانب سے جوابات موصول ہو چکے ہیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن سمیت 2 اداروں کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید