آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ بارش کے بعد ماحول میں انتہائی منفرد قسم کی خوشبو پھیل جاتی ہے جو لمبے عرصے بعد بارش کی صورت میں خصوصاً بہت نمایاں ہوتی ہے۔ کبھی آپ نے سوچا کہ اس خوشبو کا کیا راز ہے؟ اس سوندھی خوشبو جسے پیٹریکور کہا جاتا ہے، یہ ایک بیکٹریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جسے،’’ ایکٹی نوموسیٹس‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ بیکٹریا اس وقت مٹی میں نمو پاتا ہے جب اسے نمی اور حرارت ملتی ہے۔ زمین کی مٹی خشک ہوتی ہے تب یہ غیر فعال ہوتے ہیں اور اس وقت انہیں اسپورز کہا جاتا ہے۔
بارشوں کے موسم میں ان کی ہلکی جسامت کی وجہ سے ہوا اور بارش کا پانی انہیں باآسانی فضا میں اچھال دیتا ہے۔ اس کے بعد یہ پوری فضا میں پھیل جاتے ہیں