گجرات(نمائندہ جنگ) آزادی ٹرین گجرات سے روانہ ہو گئی‘ گزشتہ روز آزادی ٹرین گجرات ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں شہریوں کی کثیر تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا اور ٹرین کے ڈرائیوروں کو دیگر عملہ کو ہار پہنائے انہیں مٹھائی بھی کھلائی‘ ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے حوالے سے فلوٹ بنائے گئے۔ آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور نوجوان شامل تھے ریلوے اسٹیشن پہنچے۔