• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،50لاکھ آبادی کیلئے سول ہسپتال کا شعبہ چلڈرن ناکافی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع گوجرانوالہ کی 50لاکھ آبادی کیلئے سول ہسپتال کا شعبہ چلڈرن ناکافی ہو گیاآبادی کے تناسب سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ چلڈرن کی اپ گریڈیشن اشد ضروری ہے  ،ٹیچنگ سول ہسپتال گوجرانوالہ کے انچارج شعبہ امراض چلڈرن پروفیسر ڈاکٹر سید اظہر شاہ نے بتایا کہ  اس وقت شعبہ چلڈرن میں 50بیڈ ہیں جبکہ مزید کم از کم 60بیڈز کی ضرورت ہے ایمرجنسی اور نرسری میں توسیع کرنی ہے  ،ایم ایس ڈاکٹر انور امان کی خصوصی دلچسپی سے شعبہ چلڈرن کو لاکھوں روپے کے نئے آلات بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں 29نئی وارمر مشینیں بھی نصب کی جارہی ہیں صفائی کا نظام بہتر بنا دیا گیا ڈاکٹرز کی کمی دور کردی گئی ہے نئے انکوبیئرز بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ 
تازہ ترین