اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ (ESF) سے 10 ارب ڈالر مختص کرنے کی درخواست پر امریکا کی جانب سے سردمہری کے باوجود پاکستان اور امریکا نے پیر کے روز مالی تعاون، سرمایہ کاری اور پاکستان میں تجارتی بنیادوں پر قابلِ عمل منصوبوں کے لیے فنانسنگ کے مواقع مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو وزارتِ خزانہ میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور محترمہ نٹالی بیکر سے ملاقات کی۔