ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ثالثوں کے ذریعے امریکی انتظامیہ تک پہنچائی گئی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن کو جنگ ختم کرنا ہوگی، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی جنگ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔
دوسری جانب مشیر ایرانی سپریم لیڈر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔