• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی ایس پروگرام کا نفاذ، جاپان کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ین کی تعلیمی گرانٹ

اسلام آباد (صالح ظافر) جے ڈی ایس پروگرام کا نفاذ، جاپان کی پاکستان کیلئے 35کروڑ ین کی تعلیمی گرانٹ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان میں مالی سال 2026کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ (جے ڈی ایس) پروگرام کے نفاذ کے لیے 35 کروڑ جاپانی ین (60 کروڑ 96 لاکھ 20 ہزار 842.25 پاکستانی روپے) کی گرانٹ امداد فراہم کی ہے۔ ایک باقاعدہ دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی اور وفاقی سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم قدوائی کے درمیان نوٹس وربیل پر دستخط کیے گئے اور ان کا باہمی تبادلہ ہوا۔