اسلام آباد (مہتاب حیدر) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کی ٹیکس پالیسیوں اور کاروباری مشکلات پر غور۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک میں ایف بی آر کی ٹیکس پالیسیوں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کی۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے کنوینر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے بیان کیا کہ اجلاس کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا ہے۔