اسلام آباد (مہتاب حیدر) سی پیک 2.0 میں چین کا حکومتی منصوبوں کے بجائے کاروباری و صنعتی تعاون پر زور؛ امید ہے کہ سی پیک 2.0 پاکستان کو برآمدی خسارے پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گا، احسن اقبال ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ سی پیک کے دوسرے مرحلے (سی پیک 2) کے تحت حکومت سے حکومت منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بجائے کاروبار سے کاروبار اور صنعتی تعاون کے حوالے سے مشاورت کی جانب بڑھ رہا ہے۔