• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں تین پاکستانی شخصیات کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

ریاض( شاہد نعیم) سعودی عرب میں تین پاکستانی شخصیات کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا،سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی قومی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں سفارتخانۂ پاکستان ریاض میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈاکٹر اسد رومی، ابرار تنولی اور ڈاکٹر مجید خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے تینوں شخصیات کو یہ اعزاز پیش کیا۔ ڈاکٹر اسد رومی پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے سابق صدر اور معروف سماجی شخصیت ہیں، جبکہ ابرار تنولی پاکستان حج ویلنٹیر گروپ کے آرگنائزر ہیں۔ ڈاکٹر مجید خان ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیت ہیں، جنہوں نے سعودی عرب کے ثقافتی شعبے میں تقریباً 50 سال خدمات انجام دیں۔