اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت یکم جولائی 2026 سے کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس کے بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے،امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں کے فضائی ٹکٹوں پر مختلف شرحوں سے ڈیوٹی عائد،۔ ایکٹ کے مطابق آئی اے ٹی اے ٹریفک کانفرنس ایریا ون، جس میں شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، کے لیے ایسے فضائی ٹکٹوں پر ایف ای ڈی 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایریا ٹو کے تحت مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے یہ ڈیوٹی 25 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح یورپ کے لیے ایف ای ڈی 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایریا تھری، جس میں مشرق بعید، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بحرالکاہل کے جزائر شامل ہیں، کے لیے بھی 40 ہزار روپے فی ٹکٹ ایف ای ڈی 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایریا تھری، جس میں مشرق بعید، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بحرالکاہل کے جزائر شامل ہیں، کے لیے بھی 40 ہزار روپے فی ٹکٹ ایف ای ڈی عائد ہوگی۔