کراچی غربی کے علاقے شیر شاہ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ویڈیو لنک بیان پر جرح کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلام پورہ میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو عوام کے حقوق مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔
گزشتہ 3 روز میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا کیا گیا؟ مسلسل اضافے سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ لواحقین اور علاقہ مکین منگھو پیر تھانے کے باہر چوبیس گھنٹوں سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
حکومت نے عاصم افتخار کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نئے صوبے بانی پی ٹی آئی کے سوا کسی کے بس کی بات نہیں۔
حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے استفسار کیا ہے کہ کیا آئین میں درج طریقہ کارکو ریفرنڈم ختم کرسکتا ہے؟
حیدر آباد میں گھر کے باہر کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی تدفین کردی گئی ہے، عبدالہادی نامی بچہ چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک ،کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے۔
صدر زرداری کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا، ان کا برطانیہ میں قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زیر تعلیم افغان طلبہ کو اس طرح نکالنا انتہائی مضحکہ خیز ہے، زیر تعلیم طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کا قیام درست ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر غیر قانونی ہے، بغیر ویزا قیام کرنے والے غیر ملکی کو ملک بدر کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے توجہ دلائو نوٹس میں کہا کہ کل اپوزیشن لیڈرنےخواتین کے بارے میں ریمارکس دیے، خواتین کے بارے میں الفاظ کی مذمت کرتی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفہ میں 15 فیصد اضافہ کر دیا۔ پشاور سے صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری وظیفہ میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
شہری اپنے بیٹے کے ہمراہ 10 لاکھ روپے لے کر نکلا ہی تھا کہ کچھ ہی دور موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے رقم چھیننا چاہی اس دوران اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔