• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: ایکسائز اشیا کی پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق اشیا کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس اور اسٹاک کی الیکٹرانک یا دیگر ذرائع سے نگرانی اور ٹریکنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیکس اسٹیمپ، بار کوڈ اور مانیٹرنگ سسٹم کے بغیر ایکسائز اشیا کی فروخت پر پابندی، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس اسٹیمپ، بینڈرول، اسٹیکرز، لیبلز، بار کوڈ اور دیگر پیداواری نگرانی کے نظام کے بغیر قابلِ محصول اشیا کی فروخت یا ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔فنانس ایکٹ میں سیکشن 45A میں ترمیم کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی رجسٹرڈ شخص، رجسٹرڈ افراد کے کسی طبقے، اشیا یا خدمات اور ان کی کسی مخصوص قسم کے حوالے سے پیداوار، فروخت، کلیئرنس، اسٹاک یا متعلقہ سرگرمیوں کی الیکٹرانک یا دیگر مقررہ ذرائع سے نگرانی اور ٹریکنگ نافذ کر سکے۔

اہم خبریں سے مزید