• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مری کے گورنمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور کیا گیا، مخصوص نشستوں کے لیے 10 خواتین کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے آنے والی لیگی خواتین کے انٹرویوز نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیے۔

اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر مری نے شرکا کو منصوبے پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے مری مال روڈ آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

قومی خبریں سے مزید