• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونِ ملک پاکستانی وطن کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی قونصل جنرل

شارجہ (سبط عارف) دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل فواد علی خان نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔  شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران پاکستانی میونٹی کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات اور نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز پیش کئے گئے ۔تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات و اداروں کو بھی اعزازات دیئے گئے.پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر ، سماجی خدمات کے شعبے سے راجہ عبدالغفور، ویلفیئر اتاشی جنید مرتضیٰ، بینکنگ سکیٹر سے عقیل احمد  جیو نیوز کے سبط عارف کو میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان قونصل خانے دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل فواد علی خان  نے ایوارڈ پیش  کیے ۔ تقریب میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باعث پاکستان سوشل سینٹر کا ہال کھچا کھچ بھر گیا۔

ڈپٹی قونصل جنرل فواد علی خان نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری شان ہے، پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ وطن سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان محبت، احترام اور رواداری کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید