• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: ایس سی او اجلاس کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کی اجازت

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے لاجسٹک انتظامات اور دہشتگردی کے خطرے سے دوچار سرکاری عہدے داروں کے تحفظ کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فنانس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول کی ٹیبل-I میں سیریل نمبر27کے بعد نیا سیریل نمبر 28شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت ایس سی او سربراہی اجلاس کے لاجسٹک انتظامات کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کر سکے گی، تاہم اس کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید