کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 27جوڈیشل افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع اور عدالتوں میں تعینات جوڈیشل افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ بعض افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔