ابوظبی(سبط عارف) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے اہم ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، شیخ محمد بن زاید اور سلطان ہیثم بن طارق نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لیا۔