کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس نے 44سینئر سب انسپکٹرز کو میڈیکل میں کامیاب ہونے کے بعد اپر اسکول کورس کے لئے فائنل کر دیا ہے۔ ہیڈ کانسٹبلز کے بعد 161پولیس کانسٹبلز کو بھی لوئر اسکول کورس کے لئے فائنل کر دیا گیا ہے مذکورہ کورس تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اس لازمی کورس کے بعد ہی مذکورہ اہلکار اگلے گریڈ کی ترقی کے اہل ہوں گے۔