پاکستان نے شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، پاکستان شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ ابو الظہور ایئر بیس پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔