ترکیہ نے شام کے شہر ادلب میں ابوالظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر فیصلہ کُن مؤقف اختیار کرے۔
دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ شام نے فوجی ایئر بیس پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کی اجازت دی ہے۔
اس بیان میں ترک وزارتِ خارجہ نے شام کے ابوالظہور ایئر بیس پر ترک فوجیوں کی موجودگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز شامی ایئر بیس پر فضائی حملے کیے تھے۔