• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی میں مودی کےخلاف قرارداد منظور

Gilgit Baltistan Assembly Passed Resolution Against Modi
گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کےگلگت بلتستان سے متعلق بیان کی مذمتی قرارداداتفاق رائے سے منظورکرلی گئی ۔

اسپیکر فدا محمد ناشاد کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی گئی اور 2ارکان اسمبلی جعفر اللہ خان اور اورنگزیب ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کردہ مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔

قراردادمیں مؤقف اختیار کیاگیا کہ نریندر مودی کا گلگت بلتستان سے متعلق بیان پاگل پن اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے توجہ ہٹانے کی شرمناک کوشش ہے۔

گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانیں نچھاور کرنے اور اپنا سب کچھ لٹانے کے لیے تیار ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کل بھی پاکستانی تھے،آج بھی پاکستانی ہیں اور مرتے دم تک پاکستانی رہیں گے۔
تازہ ترین