دبئی(سبط عارف)اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کو مالی سہولتیں فراہم کرنے کی تردید کی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ورکرز کے ویزے منسوخ کرنے سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ بعض پلیٹ فارمز متحدہ عرب امارات کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔