دبئی (سبط عارف)پاکستان میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو مشرق وسطیٰ کے لئے امریکا کا اعلیٰ سفارتکار مقرر کردیا گیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے مشرقیٰ امور کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے جہاں وہ خطے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے اہم مشیر کے طور پر کام کریں گے۔