اسلام آباد (مہتاب حیدر)گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل پاسبان منصوبہ شروع، 2 لاکھ گھرانوں کو آن لائن حفاظتی ٹولز فراہم کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سٹیزن شپ اور مصنوعی ذہانت کے تحفظ سے متعلق پروگراموں کے لیے 5 لاکھ ڈالر مختص کرنے کے عزم کے ساتھ، گوگل نے جمعرات کو ’’ڈیجیٹل پاسبان‘‘ کے نام سے ایک اقدام متعارف کرایا ہے۔