کراچی (اسد ابن حسن) کراچی پولیس رینج کے سینیئر تزین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ترقی کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی نے پولیس کے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے اعلی افسران کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ 461 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کی ترقی کا بورڈ منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں فراہم کردہ فہرست کے تمام اہلکاروں کی لازمی دستاویزات 31اگست تک ہر صورت فراہم کر دی جائیں۔