کراچی (اسد ابن حسن) آج سندھ کے مختلف شہروں سے برآمد ہونے والے چپ تعزیہ اور 26 اگست کے عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 6450اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ کراچی ناظم آباد چورنگی سے برآمد ہونے والے جلوس کے لئے 3900، حیدرآباد کے لئے 500، جام نواز علی 350، خیرپور 400، سکھر 900 اور لاڑکانہ 800 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ یہی اضافی تعداد جشن میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں بھی تعینات ہوگی۔