• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے 461 منسٹریل اہلکاروں کے لیے پروموشن بورڈ کا انعقاد

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کا گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے لیے اور گریڈ 16 سے 17 کے لیے منسٹریل اہلکاروں کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا انعقاد اگلے ماہ ہوگا۔ ترقی کے لیے گریڈ 11 کے 415 سینیئر اہلکاروں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ اسی طرح گریڈ 16 کے 56 اہلکاروں کی حتمی فہرست تیار کی گئی ہے۔ بورڈ کا انعقاد اگلے ماہ ہوگا لہذا تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی اے سی آرز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروا دیں۔