کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی پرواز کے عملے کی خاتون مسافر سے بدسلوکی ،جہاز کے عملے کی مسلسل اپنے ساتھی سے معافی مانگے پر اصرار، معافی نہ مانگنے پر جہاز نہ چلانے کا اعلان، خاتون کے خلاف ہراسمنٹ پر مسافروں اور سینئر صحافی کےاحتجاج کرنے پر ان کو بھی مبینہ آف لوڈ کرنے کی دھمکی ،پرواز کی تاخیر سے روانگی ، کراچی پہنچنے پرسینئر صحافی کو اے ایس ایف کے عملےنے ایک گھنٹے تک غیرقانونی طور پر روکے رکھا، غیرملکی پائلٹ کے کہنےپر ہنگامہ آرائی کی تصویر ڈیلیٹ کراکے بیان لکھوالیا۔اے ایس ایف کے ترجمان سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا جواب تھا ہم نے نہیں روکا،ایوی ایشن قوانین کے مطابق پائلٹ کی ہدایت پر ایس او پی کے تحت کاروائی کی گئی۔