• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی ویٹرنری صحت، بیماریوں کی نگرانی اور سائنسی تحقیق میں اہم پیشرفت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی ویٹرنری صحت، بیماریوں کی نگرانی اور سائنسی تحقیق میں اہم پیش رفت،سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر نے پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم کرلیاوزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کامیاب پوسٹ مارٹم پر محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی کامیاب تکمیل سندھ میں ویٹرنری طب کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے،یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ صوبے میں نہ صرف مویشیوں بلکہ ساتھی جانوروں اور پالتو جانوروں کے لیے بھی جدید تشخیصی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔