• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہوسکتیں، حنیف عباسی

ملتان(این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایک سال میں سب ریل گاڑیاں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں۔روہڑی تا کراچی ٹریک کو اپ گریڈ کرینگے، روہڑی سے ملتان تک ٹریک پر بھی کام کیا جائیگا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات کی ہیں، خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔