اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت لائف انشورنس اور فیملی تکافل پالیسیوں سے مقررہ مدت کے اندر حاصل ہونیوالی بعض ادائیگیوں اور فوائد پر10سے 15فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ ایک سال کے اندر ادائیگی پر 15فیصد، سات سال سے قبل رقم نکلوانے پر 10 فیصد ٹیکس، فنانس ایکٹ کے مطابق لائف انشورنس کمپنی یا تکافل آپریٹر کی جانب سے پالیسی، فیملی تکافل سرٹیفکیٹ یا پلان کے اجرا کے ایک سال کے اندر کوئی ادائیگی یا فائدہ دیا جائے تو اس پر15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔