کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس شیڈول کے مطابق ٹریول ایجنٹس کی جانب سے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں کے اجراء سے متعلق فراہم کردہ خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کی شرح 100 روپے فی ایئر ٹکٹ مقرر ہے۔شیڈول کے مطابق مذکورہ خدمات پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ ٹریول ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ٹیکس قوانین کے تحت اپنی رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔