• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 24 لاکھ اور موبائل لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں مسلح ڈاکو 24 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات آج صبح پیش آئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ 

فوٹیج میں ملزمان کو گاڑی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید