• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل آج ایران جائیں گے، دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، ایرانی وزارت خارجہ


تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک) ایرانی حکومت نے ایندھن قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا جبکہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی نے ایک مجوزہ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ہرمزمیں بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی۔ صدر مسعود پزشکیان کاکہناہے کہ ہم اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ دشمن نے ایران کو ایک اور وینزویلا بنانے کوشش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہوا اور ایران ایسی طاقت بن کر ابھراجس نے مزاحمت دکھا کر دنیا کو حیران کر دیا جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر آج وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔ اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ خطے میں امن واتحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستانی حکومت کے دو ذرائع نے بھی برطانوی خبررساں ایجنسی کو فیلڈمارشل کے دورے کی تصدیق کی ‘پہلے ذریعے نے بتایا کہ پاک ایران براہ راست رابطہ جاری ہے۔ دوسرے ذریعے کے مطابق مذاکرات میں حالیہ صورتحال بھی زیر بحث آئے گی جس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی شامل ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فیلڈمارشل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امن‘ٹرمپ کی وارننگ‘ مکہ دفاعی معاہدے کے بعد کی صورتحال اور حوثی جنگجوؤں کےحملوںپر ایرانی رہنماؤں سے بات کریں گے‘ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی اقتصادی جنگ میں شامل ہونے والے ممالک کوبھی اپنا دشمن تصور کرے گا۔ ایرانی وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں یا معاشی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں اور موجودہ حالات پر قابو پا لے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی اقتصادی دھمکیوں کو پرانی فلم کی دوبارہ نمائش قراردیتے ہوئےکہاہے کہ ہم اس فلم کو زبانی یاد کر چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے اور اس سے کیسے نمٹنا ہے‘امریکی واقعی بہت مایوس ہو چکے ہیں‘ان کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں‘ پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ واشنگٹن کی جانب سے معاشی مہم ثبوت ہے کہ امریکا میدانِ جنگ میں ناکام ہو چکا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی خارجہ پالیسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک منجمد خارجہ پالیسی منجمدمعیشت پیدا کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید