اسلام آباد(عاطف شیرازی) پیٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں کے اوپرشہری بڑھتے بھاری اضافی بوجھ کی زد میں ہیں، شہری ایک لیٹر پیٹرول پرمجموعی طورپر130روپے 75 پیسے جبکہ ایک لیٹرہائی سپیڈ ڈیزل پر122 روپے 47 پیسے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں ، ڈیزل کی بنیادی لاگت245روپے82پیسےہےجبکہ اس کی قیمت368 روپے 29پیسے فی لیٹر مقرر ہے،ڈیزل پر مجموعی طور پر122روپے47پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیےجا رہے ہیں۔