کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرلے گی۔ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے حکومت یا پارٹی سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی یا چڑھائی کی کوشش کی اجازت نہیں دےسکتے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔